کراچی کی بدامنی میں لشکرجھنگوی سپاہ صحابہ سپاہ محمد ملوث ہیں رحمان ملک

موت کی وجہ جاننے کے لئے کامران فیصل کی قبر کشائی کرکے ان کی باقیات کے نمونے لئے جائیں گے، رحمان ملک


ویب ڈیسک January 30, 2013
ملک دشمن عناصر افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں اور کالعدم تنظیمیں ان کا آلہ کار ہیں، رحمان ملک۔ فوٹو: فائل

MULTAN: وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کی خرابی میں لشکرجھنگوی،سپاہ صحابہ اور سپاہ محمد ملوث ہیں۔

سینیٹ میں ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملک دشمن عناصر افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں اور کالعدم تنظیمیں ان کا آلہ کار ہیں،کراچی کے حالات خراب کرنے میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ اور جیش محمد ملوث ہیں۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس ٹارگٹڈ آپریشن کررہی ہے تاہم کسی کے خلاف بڑی کارروائی نہیں کی جارہی۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کوئی بات اپنی طرف سے نہیں کی وہی بات کہی جس کی مصدقہ رپورٹ انہیں انٹیلی جنس اداروں سے ملیں کیونکہ عوام تک صحیح بات پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے۔

سینیٹ کو بریفنگ سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامران فیصل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، موت کی وجہ جاننے کے لئے کامران فیصل کی قبر کشائی کرکے ان کی باقیات کے نمونے لئے جائیں گے جو پاکستان اور بیرون ملک کی لیباریٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |