جے آئی ٹی شریف خاندان سے تحقیقات نہیں ان پر پی ایچ ڈی کررہی ہے رانا ثنااللہ

جے آئی ٹی نے اگرشریف خاندان پر پی ایچ ڈی کرنی ہے تو شہبازشریف کو بلالے وہ سب جواب دیں گے، رانا ثنااللہ


ویب ڈیسک June 13, 2017
جے آئی ٹی نے اگرشریف خاندان پر پی ایچ ڈی کرنی ہے تو شہبازشریف کو بلالے وہ سب جواب دیں گے، رانا ثنااللہ: فوٹو: فائل

HANGU: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی شریف فیملی کے مرحومین سے متعلق بھی ریکارڈ منگوا رہی ہے جس سے لگتا ہے کہ وہ تحقیقات نہیں بلکہ شریف فیملی پر پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں حسین نوازکی تصویر لیک کرنے کا مقصد شریف فیملی کی تضحیک اور ساکھ خراب کرنے کی کوشش کرنا تھا، تصویر لیک کرنے والے کے خلاف اب تک مقدمہ کیوں نہیں درج کرایا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جے آئی ٹی اس فکر میں ہے کہ شریف فیملی کی کس طرح تذلیل کی جاسکتی ہے

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے جے آئی ٹی تحقیقات نہیں بلکہ شریف فیملی پر پی ایچ ڈی کرنا چاہتی ہے مرحومین سے متعلق ریکارڈ اور ان کے مالی گوشوارے منگوائے جارہے ہیں۔ جے آئی ٹی ارکان شریف فیملی پر تھیسس کا ارادہ رکھتے ہیں جے آئی ٹی روز نیا ایشو بناتی رہی تو کہیں سپریم کورٹ کے گلے نہ پڑجائے، سپریم کورٹ کے انتہائی محترم ججز کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جے آئی ٹی کے پاس اختیار نہیں کہ وہ فیصلے کرے

وزیرقانون نے کہا کہ انکوائری ایسے نہیں ہوتی کہ بچوں کے اسکولوں کے سرٹیفکیٹ مانگے جائیں 50 سال کا رکارڈ 24 گھنٹوں میں کیسے پیش کیا جا سکتا ہے، شریف فیملی پر پی ایچ ڈی کرنی ہے تو سب کو بلانے کی ضرورت نہیں صرف شہبازشریف کوبلا لیا جائے، شہباز شریف جے آئی ٹی کے سامنے کئی گھنٹے بیٹھ سکتے ہیں، انہوں نے عزم و ہمت کی داستان رقم کررکھی ہے جو معلومات شہباز شریف سے مل سکتی ہے اور کسی سے نہیں ملے گی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں