بنگلا دیش میں مٹی کے تودے گرنے سے 4 فوجیوں سمیت 48 افراد ہلاک

خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاٹوں کا سامناہے،حکام


ویب ڈیسک June 13, 2017
خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاٹوں کا سامناہے،حکام۔ فوٹو: اے ایف پی

بنگلا دیش میں چٹاگانگ کے پہاڑی علاقے میں مون سون کی طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 48 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک شدگان میں 4 فوجی بھی شامل ہیں۔ لاشوں و زخمیوں کو نکالنے اور لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں لیکن خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ بعض علاقوں میں مواصلاتی رابطہ منقطع اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں