امریکا میں بنگلا دیش کے سفارت کار کو گرفتار کرلیا گیا
بنگلا دیشی سفارت کار کو محدود سفارتی استثنیٰ حاصل ہے تاہم انہیں پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے،استغاثہ
لاہور:
بنگلا دیش کے اعلیٰ سفارت کار کو ملازم سے جبری مشقت لینے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں بنگلادیش کے نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام پر دھونس، دھمکی سے اپنے ملازم سے بلامعاوضہ کام کروانے اور مزدور کو امریکا اسمگل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے 50 ہزارڈالر مچلکے کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی۔ امریکی استغاثہ کے مطابق بنگلا دیشی سفارت کار کو محدود سفارتی استثنیٰ حاصل ہے اور انہیں پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
مقدمے کے مطابق نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام 2012 میں گھریلو کام کاج کے لیے اپنے ہم وطن محمد امین کو امریکا لائے تھے۔ ملزم نے محمد امین کا پاسپورٹ ضبط کرکے اسے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا ۔ اس دوران ملازم کو نہ کوئی تنخواہ ادا کی گئی بلکہ مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ دوسری جانب بنگلا دیشی سفارت خانے نے اپنے سفارت کار پر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا ہے۔