خالد لطیف کی جانب سے ٹریبیونل کی کارروائی روکنے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی 10 جولائی تک ملتوی کر دی


Sports Reporter June 13, 2017
عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی 10 جولائی تک ملتوی کر دی ۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبیونل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیزشیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کرکٹر کی اپیل پر سماعت کی، خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے عدالت سے استدعا کی کہ اپیل پر کارروائی اور فیصلہ سنائے جانے تک پی سی بی کو خالد لطیف کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے روکا جائے جس پر 2 رکنی بنچ نے خالد لطیف کی استدعا مسترد کر دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کرکٹر کی اپیل پر موقف پیش کرنے کیلئے وقت مانگا گیا جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔


دوسری جانب پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعتراضات بے بنیاد ہیں، اسی لیے درخوات مسترد ہوئی ، ناصر جمشید کی جانب سے پاکستان کرکٹ سسٹم پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ جس سسٹم نے آپ کو ہیرو بنایا اسی پر تیر برسا رہے ہیں اور اب آپ کو لندن کا سسٹم بہتر نظر آ رہا ہے۔ برطانوی پولیس اور تفتیشی ادارے کی جانب سے پاسپورٹ قبضے میں لینا کوئی معمولی بات نہیں ہے، سچ جلد سامنے آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |