محمود اللہ کی فتح گر سنچری کے پیچھے 6 سالہ بیٹے کا ہاتھ

سنچری کی تکمیل پر بیٹ کی جانب اشارہ کرنے کا مقصد اپنے بیٹے کو بتانا تھا، محمد اللہ


Sports Desk June 13, 2017
سنچری کی تکمیل پر بیٹ کی جانب اشارہ کرنے کا مقصد اپنے بیٹے کو بتانا تھا، محمد اللہ - فوٹو: فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں سنچری بنا کر بنگلہ دیشی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے والے بیٹسمین محمود اللہ نے تھری فیگر اننگز کے بعد اپنے جشن منانے کی وضاحت کردی۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میرے 6 سالہ بیٹے راعد نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے روانہ ہونے سے قبل میرے ایک بیٹ پر کچھ لکھا، میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ میں نے آپ کے بیٹ پر اپنے دستخط کیے ہیں اور آپ اسی بیٹ سے کھیلنا۔ سنچری کی تکمیل پر بیٹ کی جانب اشارہ کرنے کا مقصد اپنے بیٹے کو یہ بتانا تھا کہ میں نے اسی بیٹ سے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔



محمود اللہ اور شکیب الحسن نے 33 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد 224 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے نہ صرف شاندار سنچریز بنائیں بلکہ ٹیم کو فتح سے بھی ہمکنار کروایا تھا۔

واضح رہے بنگلہ دیشی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں پہلی مرتبہ ناک آﺅٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئی ہے جہاں ان کا مقابلہ سخت حریف بھارت سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |