سلو اوور ریٹ کے سبب سرفراز احمد پر معطلی کا خطرہ منڈلانے لگا

قومی ٹیم ایک بار پھر سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی تو سرفراز کو ایک میچ کیلیے باہر بیٹھنا پڑے گا۔


Sports Desk June 13, 2017
قومی ٹیم ایک بار پھر سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی تو سرفراز کو ایک میچ کیلیے باہر بیٹھنا پڑے گا۔ فوٹو: فائل

سری لنکا کے خلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے قومی کپتان سرفراز احمد پر معطلی کا خطرہ منڈلانے لگا۔

چیمپئنز ٹرافی میں اگر قومی ٹیم ایک بار پھر سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی تو پاکستانی قائد سرفراز احمد کو ایک میچ کیلیے باہر بیٹھنا پڑے گا،

واضح رہے سری لنکا کے خلاف آخری گروپ میچ میں گرین شرٹس کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا، ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی تھی، جس کی وجہ سے کپتان سرفراز احمد پر 20 جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر10، 10 فیصد میچ فیس جرمانہ ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں