مکی آرتھر پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں رسائی کیلئے پرامید

ٹیم کی غیرمستقل مزاجی پریشانی کا باعث ہے لیکن بعض اوقات یہی ہماری سب سے بڑی قوت بن جاتی ہے،مکی آرتھر

ٹیم کی غیرمستقل مزاجی پریشانی کا باعث ہے لیکن بعض اوقات یہی ہماری سب سے بڑی قوت بن جاتی ہے،مکی آرتھر ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر فائنل میں رسائی کیلیے پرامید ہیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا سفر کارڈف میں ختم نہیں کرنا چاہتے، انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل جیت کر لندن کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ مضبوط ٹیم ہے اسے ہرانا آسان نہیں ہوگا، مڈل آرڈر بیٹنگ فلاپ ہونے پر تشویش ہے اور اس پر کام کر رہے ہیں، سرفراز احمد یا شعیب ملک کو اوپر کھلانے پر بات ہوئی ہے لیکن ابھی اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم کی غیرمستقل مزاجی پریشانی کا باعث ہے لیکن بعض اوقات یہی ہماری سب سے بڑی قوت بن جاتی ہے جب کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بہتر ٹیم بنتے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبر 2 پوزیشن حاصل کرلی اور ون ڈے رینکنگ میں بھی بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
Load Next Story