پاکستان کے سیمی فائنل کی ٹکٹیں بھارتیوں نے خرید لیں

میچ کےتمام ٹکٹ پہلےہی فروخت ہوچکےاورایک تہائی سے زائد خریدار بھارتی ہیں،سربراہ گلیمورگن کرکٹ کلب ہیؤ مورس


Sports Desk June 13, 2017
میچ کےتمام ٹکٹ پہلےہی فروخت ہوچکےاورایک تہائی سے زائد خریدار بھارتی ہیں،سربراہ گلیمورگن کرکٹ کلب ہیؤ مورس . فوٹو : فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو کارڈف میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا، اس مقابلے کے حوالے سے مقامی پاکستانی شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے مگر ٹکٹوں پر بھارتی قابض ہو چکے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے گلیمورگن کرکٹ کلب کے سربراہ ہیؤ مورس نے کہا کہ میچ کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے اور ایک تہائی سے زائد خریدار بھارتی ہیں جب ہمیں یہ میچ کرانے کے لیے کہا گیا تو ظاہر ہے علم نہیں تھا کہ کون سی ٹیمیں اس کا حصہ بنیں گی، مگر 2 ماہ قبل ہی تمام ٹکٹیں بِک گئیں، انہیں خریدنے والے 38 فیصد افراد بھارتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :مکی آرتھر پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں رسائی کیلئے پرامید

واضح رہے کہ بلو شرٹس بھی فائنل فور مرحلے میں پہنچ گئے لیکن وہ جمعرات کو برمنگھم میں بنگلا دیش سے نبرد آزما ہوں گے، ہیؤ مورس نے بھارتی شائقین سے درخواست کی کہ اگر وہ میچ دیکھنے کارڈف نہیں آسکتے تو آئی سی سی کی ویب سائٹ پر ٹکٹیں اصل قیمت پر دوبارہ فروخت کر دیں تاکہ انگلینڈ اور پاکستان کے شائقین انہیں خرید سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں