پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پانے کا موقع مل گیا
چیمپئنز ٹرافی کے متوقع فائنل میں پاکستان کو بھارت کو زیر کرنا ہوگا۔
پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پانے کا موقع مل گیا، اس مقصد کیلیے چیمپئنز ٹرافی کے متوقع فائنل میں بھارت کو زیر کرنا ہوگا۔
گروپ اسٹیج پر جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو مات دینے سے ٹیم کے3 پوائنٹس بڑھ گئے، یوں اب گرین شرٹس کے مجموعی پوائنٹس 91 ہوگئے ہیں، انگلینڈ سے سیمی فائنل میں شکست پر ایک پوائنٹ سے محروم ہونا پڑے گا، نویں نمبر کی ویسٹ انڈیز ٹیم سے فاصلہ 14 پوائنٹس تک بڑھنے سے پاکستان کا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کا خطرہ تقریباً ٹل چکا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :سلو اوور ریٹ کے سبب سرفراز احمد پر معطلی کا خطرہ منڈلانے لگا
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی بیٹسمینوں کو مایوس کن کھیل پر رینکنگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، بابر اعظم ایک درجہ نیچے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، 2 درجے تنزلی نے حفیظ کو 22 اور اظہر علی کو 42 ویں نمبر پر پہنچا دیا، ایک درجہ نیچے اتر کر شعیب ملک 48 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ بولرز میں پاکستانی حسن علی ایک ساتھ 16 درجے کی چھلانگ لگا کر 19 ویں درجے پر آ گئے ہیں، محمد عرفان 4 درجہ تنزلی سے 25 ویں نمبر پر پہنچ چکے۔ آل راؤنڈرزمیں حفیظ بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں۔