ناصرجمشید نےاپنے خلاف پی سی بی کےشواہد کو مضحکہ خیزقراردے دیا

انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے تو میں کلیئر ہوجاؤں گا مگر مجھے پاکستانی بورڈ پر اعتماد نہیں ہے،ناصر جمشید


Sports Desk June 13, 2017
انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے تو میں کلیئر ہوجاؤں گا مگر مجھے پاکستانی بورڈ پر اعتماد نہیں ہے،ناصر جمشید . فوٹو : فائل

سابق اوپنرناصر جمشید نے اپنے خلاف پی سی بی کے شواہد کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔

انگلینڈ میں ایک کرکٹ ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر جمشید نے کہا کہ جن واٹس اپ وائس میسجز کا حوالہ دیا جارہا ہے، میں ان میں بیٹ فروخت کر رہا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :خالد لطیف کی جانب سے ٹریبیونل کی کارروائی روکنے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

ناصر جمشید نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ میں ایک معروف کمپنی کے بیٹس 10 فیصد کمیشن پر بیچتا ہوں، انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے تو میں کلیئر ہوجاؤں گا مگر مجھے پاکستانی بورڈ پر اعتماد نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں