کراچی شپ یارڈ میں جہاز تعمیر کرنے کا معاہدہ طے

یہ جہاز بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی معاونت کے مقامی سطح پر تعمیر کیا جائیگا


Numainda Express June 14, 2017
یہ جہاز بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی معاونت کے مقامی سطح پر تعمیر کیا جائیگا: فوٹو : اے ایف پی

کراچی شپ یارڈ میں آف شور پیٹرول ویسل (او پی وی) کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے پر ایم ڈی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل حسن ناصر شاہ، ڈائریکٹر میونیشن پروڈکشن کموڈور شفقت آزاد اور دامن (نیدرلینڈ) کے نمائندوں نے دستخط کئے، نیدرلینڈ کی سفیر جینت سیپن اور سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار محمد اویس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ جہاز بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی معاونت کے مقامی سطح پر تعمیر کیا جائیگا، او پی وی کا فل لوڈ ڈسپلیسمنٹ تقریبا 1900 ٹن ہے جبکہ مجموعی لمبائی 90 میٹر اور انتہائی رفتار 22 ناٹ ہے، یہ زمینی اور فضائی حملوں، بحری دفاعی آپریشنز، ہیلی کاپٹر آپریشن، تلاش، بچاؤ، خفیہ معلومات کے جمع کرنے جیسے تمام امور کی انجام دہی کیلئے ایک منفرد جہاز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |