لیڈی ڈیانا نے شادی کے چند ہفتوں بعد اقدام خودکشی کیا برطانوی اخبار

لیڈی ڈیانااپنی رقیب کیملاپارکرکی وجہ سے اتنی ڈپریشن کاشکارتھیں


Online June 14, 2017
فوٹو : فائل

لیڈی ڈیانانے اپنی شادی کے چند ہفتوں بعدہی اپنی کلائی کی نسیں بلیڈ سے کاٹنے کی کوشش کی تھی۔

برطانوی اخباردی سن کی رپورٹ کے مطابق ڈیانانے خودکشی بارے ٹیپس1991 میں اپنی ایک دوست کی معانت سے ریکارڈ کیں اور یہ 20سال تک خفیہ رہیں تاہم اب یہ اینڈ رپومارٹن کی ایک کتاب میں دوبارہ شائع کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ٹیپس میں ڈیانا نے یہ بتایا کہ کس طرح ہنی مون کے بعد ان کی زندگی تکلیف دہ ہوگئی تھی ،وہ خوفناک حد تک کمزور ہوگئی تھیں اورلوگوں نے ان پر تبصرے کرناشروع کردیے تھے کہ اب توتمہاری ہڈیاں دکھائی دے رہی ہیں ،رپورٹ کے مطابق ڈیانا نے اپنی ٹیپس میں مزید انکشاف کیاکہ وہ اپنی رقیب کیملاپارکرکی وجہ سے اتنی ڈپریشن کاشکارتھیں کہ ہنی مون کی پوری رات وہ اس کے خواب میں آتی رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں