لندن میں 24 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

آگ کی وجہ سے پوری عمارت منہدم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کوعمارت سے دور رکھا جارہا ہے


ویب ڈیسک June 14, 2017
اب تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی: فوٹو: اے ایف پی

لاہور: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 30 افراد جھلس کر ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق لندن کے لٹمرروڈ پرواقع 24 منزلہ رہائشی گرینفل ٹاور میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میٹرو پولیس نے 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد افراد بدستور لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں پہنچیں، تاہم بعد میں اس میں اضافہ کردیا گیا۔ اب بھی 400 فائر فائٹر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ عمارت کے زمین بوس ہونے کے خطرے کے پیش نظر پولیس عوام کو اس عمارت سے دور کر رہی ہے۔

 



لندن فائر بریگیڈ کے نائب کمشنر ڈین ڈیلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گرینفل ٹاور نامی اس عمارت میں 120 رہائشی فلیٹس ہیں، عمارت سے کئی لوگوں نے کود کر اپنی جانیں بچائی ہیں جب کہ اب بھی کئی لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

لندن کے مئیر صادق خان نے عمارت میں آتشزدگی کو بہت بڑا واقعہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ پر قابو پانے اور اس سے پہنچنے والے مزید نقصان سے بچنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں