ٹنڈو الہیار دیوار گرنے سے 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق

ایک زخمی، حالت نازک، حیدرآباد منتقل، حادثہ میر مددکالونی میں پیش آیا، تینوں ہیلتھ ورکرز گلی سے گزررہی تھیں

حادثے کی اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اسپتال پہنچ گئیں۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

میر مدد کالونی میںکمرے کی دیوار گرنے کے باعث گلی سے گزرنے والی 2لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں حیدرآباد سول اسپتال روانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار تھانے کی حدود میر مدد کالونی میں ایک مکان کی تعمیر کے دوران دیوار گر گئی جس کے باعث گلی سے گزرنے والی 2لیڈی ہیلتھ ورکرز 30سالہ نور جہاں خاصخیلی اور 42سالہ تہمینہ جروار زوجہ محمد اسلم موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئی۔




جبکہ ان کی ساتھی فاخرہ کشمیری شدید زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال میں طبی امداد کے بعد حیدرآباد روانہ کردیا گیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اسپتال پہنچ گئیں۔
Load Next Story