دلہا کے گٹکا کھانے پر دلہن کا شادی سے انکار
دلہن نے جب دیکھا کہ دلہا گٹکا چبارہا ہے تو پھر اُس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ فوراً ہی شادی سے انکار کردیا
RAWALPINDI:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ضلع بالیا کے گاؤں مورارپتی میں دلہا کے گٹکا کھانے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔
مقامی پولیس کے مطابق محلہ دالان چھاپرا کا رہائشی دلہا جب بارات لے کر لال گنج پہنچا تو دلہن والوں نے استقبال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور شادی کی رسومات شروع کردی گئیں۔ لیکن جس وقت دلہا کو گٹھ بندھن کی رسم کےلیے منڈپ میں بلوایا گیا تو دلہن نے اسے گٹکا چباتے ہوئے دیکھ لیا اور اس نے کھڑے کھڑے شادی سے انکار کردیا جس پر نہ صرف سارے باراتی بلکہ خود دلہن کے گھر والے بھی حیران و پریشان رہ گئے۔
مورارپتی پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے گھر والے اور باراتی اس بے عزتی پر اتنے شدید غصے میں آئے کہ وہ شادی سے انکار پر دلہن کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے تک جا پہنچے اور وہاں ہنگامہ کھڑا کردیا۔
پولیس کے کہنے پر دلہن اور دلہا والوں نے ساری رات یہ مسئلہ ازخود حل کرنے اور لڑکی کو منانے کی پوری کوشش کی لیکن لڑکی کا اصرار تھا کہ وہ ''گٹکے کا نشہ کرنے والے'' کسی شخص سے ہر گز شادی نہیں کرے گی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لڑکی بی اے کی طالبہ ہے اور نہایت صفائی پسند واقع ہوئی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں لڑکا واجبی سی تعلیم رکھتا ہے اور برسوں سے گٹکا کھانے کا شوقین بھی ہے۔