جے آئی ٹی میں عمران خان کی روح آ گئی ہےراناثنااللہ

ایسا لگتا ہے عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے،وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک June 14, 2017
دعاہے کہ اللہ جے آئی ٹی کوعقل عطاکرے، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

WELLINGTON: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی میں عمران خان کی روح آ گئی ہے اور اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاناما جےآئی ٹی کی طرف سے انصاف ملنا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کر رہی ہے، اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے، ایسا لگتا ہے عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے آئی بی کو دھمکایا ہے، طارق شفیع نوازشریف کے فرسٹ کزن ہیں، جے آئی ٹی میں بیان دینے سے پہلے بھائی سے مشورہ نہ کریں تو کیا بنی گالا جاکرعمران خان سے پوچھیں. کہاجارہا ہے کہ آئی بی نے جےآئی ٹی ممبر بلال رسول کے نوکر کو دھمکیاں دیں، دھمکیاں کس جگہ دیں اس کا پتا نہیں لیکن وزیراعظم ہاؤس کو ملوث کیا جارہا ہے۔ دعاہے کہ اللہ جے آئی ٹی کوعقل عطا کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :جے آئی ٹی کی شریف خاندان پر پی ایچ ڈی

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر مجرم تو پکڑ لیا مگر نام نہیں بتایا، جے آئی ٹی کو ہر صورت بتانا پڑے گا کہ ملزم کون ہے اور وہ کس ادارے کا ملازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کا مقصد ملک کو ترقی سے روکنا ہے، خیبر پختونخوا کی کرپٹ حکومت نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں، عمران خان نتھیا گلی سے نکل کر ڈاکٹروں کے مسائل سنیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں