نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیںاعتزاز احسن

سعودی عرب نے نواز شریف سے سیدھا پوچھا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک June 14, 2017
نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، اب ان کو دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا، اعتزاز احسن فوٹو: فائل

لاہور: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، اب ان کو دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا، نواز شریف نے بچنے کے لیے تین منصوبے بنائے ہیں کہ ایک یہ ہے کہ دستاویزات میں ردوبدل اور جےآئی ٹی ممبران خرید کر فیصلہ اپنے حق میں لےلیں یا پھر سپریم کورٹ بنچ کو متنازع کرکے فیصلہ اپنے حق میں لیں اور تیسرا پلان یہ ہے کہ 1998 کی طرح اپنے گلوں بٹوں کو سپریم کورٹ لے جا کر ہنگامہ آرائی کریں۔

قطر بحران پر وزیر اعظم کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے سے متعلق اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں، انہوں نے ریاض جاکر سابق امریکی دزیر کارجہ ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی۔ سعودی عرب نے نواز شریف سے سیدھا پوچھا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، شاہ سلمان نے دو ٹوک الفاظ کہا کہ پناہ، پیسے اور تیل ہم سے لیتے ہو اور بات قطر کی کرتے ہو۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں