کرینہ نئی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر تیار

عمران ہاشمی کے ساتھ ایکتا کپور کی اگلی فلم میں کرینہ کپور جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی ہدایات اکشے رائے دے رہے ہیں۔


Net News January 31, 2013
کرینہ کپور ماضی میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتی آئی ہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپورنئی فلم میں بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام پر رضامند ہوگئیں۔ ذرایع کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور جو ماضی میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتی آئی ہیں اب عمران ہاشمی کے ساتھ ایکتا کپور کی آیندہ آنے والی فلم میںجلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی ہدایات اکشے رائے دے رہے ہیں۔ اس فلم کے لیے ابتدائی کام کرلیا گیا ہے ۔ہدایتکار نے فلم کی شوٹنگز کے لیے لوکیشنز فائنل کرنے کے لیے بھی وزٹ شروع کررکھاہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں