ان فٹ ہونے کے باعث محمد عامر انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے باہر
محمد عامر کے نہ کھیلنے کی صورت میں شاداب خان یا رومان رئیس میں سے کوئی ایک ٹیم میں شامل ہوگا
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ان فٹ ہونے کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے باہر ہوگئے۔
کارڈف میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ان فٹ ہونے کے باعث محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔
محمد عامر کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے محمد عامر کو انجیکشن لگا دیا ہے اور ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کچھ دیر میں ہو جائے گا۔