رومان رئیس ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 214 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے
لیفٹ آرم فاسٹ بولر 42 فرسٹ کلاس میچز میں 25.99 کی اوسط سے 123 وکٹیں لے چکے ہیں
پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 214 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں رومان رئیس اپنے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کیلئے جب میدان میں اترے تو وہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 214 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
بولنگ کوچ اظہر محمود نے میدان میں اترنے سے قبل انہیں کیپ دی، ساتھی پلیئرز نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
پی سی بی کی ویب سائٹ پر رومان رئیس کو قومی ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ رومان رئیس 42 فرسٹ کلاس میچز میں 25.99 کی اوسط سے 123 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ رومان رئیس ڈومیسٹک سیزن کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔