اے ڈی بی ٹیم کا سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ

کراچی پورٹ پر دیہی معاشی ترقی کیلیے حکومت سندھ سے مذاکرات جاری ہیں، زبیر موتی والا


Business Reporter January 31, 2013
کراچی پورٹ پر دیہی معاشی ترقی کیلیے حکومت سندھ سے مذاکرات جاری ہیں، زبیر موتی والا فوٹو: ایکسپریس/فائل

سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین محمد زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی پورٹ پر میگا انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے سلسلے میں اپنی مشاورتی خدمات کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے کراچی پورٹ پر دیہی معاشی ترقی کے سلسلے میں حکومت سندھ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پرنسپل پبلک مینجمنٹ اسپیشلسٹ YESIM ELHAN سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا تاکہ 2014 کے فریم ورک کی تشکیل کی جائے اور دیہی معیشت پر مبنی ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کی نشاندہی کے سلسلے میں جس کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے کے تحت مشاورتی خدمات اور بنیادی ڈھانچے کی منتقلی کے سلسلے میں خدمات مہیا کرے گا۔



چیئرمین SBI نے حکومت سندھ کی جانب سے دیہی معیشت پر مبنی متعدد منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایشین ترقیاتی بینک کی ٹیم نے ان منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں سے دیہی نشونما اور معیشت کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ اس موقع پر سندھ انٹر پرائسس ڈیولپمنٹ فنڈ کے سی آئی او نے SEDF کے بارے میں تفصیلی بریفنگ کی اور بتایا کہ SEDF چھوٹے اور درمیانی کاروباری طبقوں کو ان کے منصوبوں کے لیے بینکوں کی جانب سے دیے جانے والے قرضے پر سبسڈی دینا ہے جبکہ حکومت KIBOR قرضے کا حصہ KIBOR سندھ ادا کرتی ہے جس سے مائیکرو اکنامی سے معیشت کو بڑھانے میں بہت مدد ملتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت سندھ مقامی صنعتیں بالخصوص کھجور کی پروسسسنگ یا اس کو جمع کرنے اور اس کی پیکنگ کے لیے خیرپور اسپیشل اکنامک زون کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ایشین ترقیاتی بینک کی جانب سے اس سلسلے میں مزید تعاون اور معاونت کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے Chin Choon Fong, Roland Pladet ڈائریکٹر جنرل ایس بی آئی ریاض الدین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں