ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
سلیم شہزاد کو 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کو 20 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ایک ماہ کے لیے علاج کی غرض سے برطانیہ جانے کی اجازت دے دی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :سلیم شہزاد کو جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے پر عدالت برہم
واضح رہے کہ سلیم شہزاد کے خلاف ڈاکٹر عاصم کے دہشت گردوں کے علاج کا مقدمہ زیر سماعت ہے، انہوں نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔