پاکستانی اوپنرز کی 2 سال بعد 100 سے زائد رنز کی شراکت

31 مئی 2015 کو پاکستان کی جانب سے لاہور میں محمد حفیظ اور اظہر علی نے 115 رنز کی شراکت قائم کی تھی

31 مئی 2015 کو پاکستان کی جانب سے لاہور میں محمد حفیظ اور اظہر علی نے 115 رنز کی شراکت قائم کی تھی . فوٹو : فائل

PESHAWAR:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمینوں نے 2 سال بعد 100 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ قائم کی ہے۔

فخر زمان اور اظہر علی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 118 رنز جوڑتے ہوئے ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا، فخر زمان 58 گیندوں پر 57 رنز بنانے کے بعد عادل رشید کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :حسن علی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب ترین بولر بن گئے

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے 31 مئی 2015 کو لاہور میں محمد حفیظ اور اظہر علی نے 115 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، یہ میچ فلڈ لائٹس کی خرابی اور بعد ازاں آندھی اور بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔


 

 

 

 
Load Next Story