غیر ملکی کرکٹرز کا بنگلہ دیش لیگ کے بائیکاٹ پر غور

تاحال معاوضوں کی پہلی قسط ادا نہیں کی گئی، انگلش کرکٹر اویس شاہ سخت برہم۔


Sports Desk January 31, 2013
تاحال معاوضوں کی پہلی قسط ادا نہیں کی گئی، انگلش کرکٹر اویس شاہ سخت برہم۔ فوٹو : فائل

غیرملکی کھلاڑی معاوضوں کے معاملے پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے بائیکاٹ پر غور کررہے ہیں۔

فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کے چیف ٹم مے نے دعویٰ کیا ہے کہ پلیئرز کو ابھی تک پہلی قسط ہی نہیں ملی جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ بنگلہ دیش پہنچتے ہی ادا کردی جائے گی۔



دوسری جانب ڈھاکا گلیڈی ایٹر کے انگلش کھلاڑی اویس شاہ نے معاوضہ نہ ملنے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 4 روز قبل ہی ای میل کے ذریعے رقم منتقلی کی رسید بھیجی گئی تھی مگر ابھی تک یہ رقم میرے اکائونٹ میں نہیں پہنچی۔ ادھر بی پی ایل گورننگ کونسل کے سیکریٹری اسماعیل مالک کا کہنا ہے کہ گلیڈی ایٹر واحد فرنچائز ہے جس نے اپنے پلیئرز کے معاوضوں کا 25 فیصد بورڈ کے پاس جمع کرادیا، مگر پلیئرز کنٹریکٹ کی نقول نہیں دی جس کی وجہ سے رقم منتقل نہیں کی جا رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں