فیملی کو شرمندگی سے بچانے کیلیے سنگاکارا کا گلوکاری سے انکار
سنگاکارا نے ’بائیک برائے لائف‘ کے نام سے مہم شروع کی ہوئی ہے جس کے لئے میوزک گروپ ڈی لانیرول برادرز نے ایک کنسرٹ کیا۔
سری لنکن اسٹار کرکٹر کمارسنگاکارا نے چیریٹی مہم کے لیے منعقدہ کنسرٹ میں گلوکاری سے انکار کردیا۔
انھوں نے سہولیات سے محروم بچوں کے لیے 'بائیک برائے لائف' کے نام سے ایک مہم شروع کی ہوئی ہے، اس کے لیے میوزک گروپ ڈی لانیرول برادرز نے ایک کنسرٹ کیا۔ بعد ازاں جب سنگاکارا سے پوچھا گیا کہ انھوں نے لوگوں کی جانب سے گانا گانے کی فرمائش کیوں پوری نہیں کی تو انھوں نے کہا کہ اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مجھ سے یہ کہا گیا تھا مگر عام عوام کے مفاد اور خاص طور پر اپنی فیملی کو شرمندگی سے بچانے کیلیے میں نے یہ دعوت قبول نہیں کی۔