ورلڈ بینک افغانستان کو 52 کروڑ ڈالر دے گا

آدھی رقم گرانٹس کی شکل میں دی جائے گی جو پرتشدد واقعات سے بے گھراور پاکستان سے واپس آنے والوں کی سپورٹ کیلیے ہوگی۔


AFP June 15, 2017
آدھی رقم گرانٹس کی شکل میں دی جائے گی جو پرتشدد واقعات سے بے گھراور پاکستان سے واپس آنے والوں کی سپورٹ کیلیے ہوگی۔ فوٹو : فائل

MILAN: ورلڈ بینک نے افغانستان کی مدد کیلیے 52 کروڑ ڈالر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

بینک سے جاری بیان کے مطابق آدھی رقم گرانٹس کی شکل میں دی جائے گی جو پرتشدد واقعات سے بے گھراور پاکستان سے واپس آنے والوں کی سپورٹ کیلیے ہوگی جبکہ باقی رقم انسدادغربت اصلاحات کیلیے مختص کی جائیگی جس کا مقصد ہرات میں نجی شعبے کو ترقی اور گھرانوں و کاروبار کو بجلی کی فراہمی بہتر بنا کر اقتصادی مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں