ویرات کوہلی نے 100 کروڑ روپے کی ڈیل کرلی

چند ماہ قبل ہی کوہلی نے کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی ایک معروف کمپنی کے ساتھ ریکارڈ 110 کروڑ روپے کی ڈیل کی تھی۔


Sports Desk June 15, 2017
چند ماہ قبل ہی کوہلی نے کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی ایک معروف کمپنی کے ساتھ ریکارڈ 110 کروڑ روپے کی ڈیل کی تھی۔ فوٹو : فائل

BADIN: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایم آر ایف کے ساتھ 100 کروڑ روپے کی نئی بیٹ اسپانسر شپ ڈیل کرلی۔

کوہلی کا پہلے ہی اس کمپنی کے ساتھ معاہدہ تھا جس کی اب تجدید کردی گئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ چند ماہ قبل ہی کوہلی نے کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی ایک معروف کمپنی کے ساتھ ریکارڈ 110 کروڑ روپے کی ڈیل کی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کوہلی نے ایک سافٹ ڈرنک کمپنی سے معاہدے کی تجدید سے صرف اس وجہ سے انکار کردیا تھا کہ جب وہ خود کو اس طرح کے مشروبات نہیں پیتے تو پھر دوسرے لوگوں کو ترغیب کیسے دے سکتے ہیں۔ اس ڈیل کی معیاد8 برس ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں