اپنے شہریوں کی مبینہ غیرقانونی تبلیغ پر تحقیقات میں تعاون کرینگے چین

دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ترجمان وزارت خارجہ


INP June 15, 2017
دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ترجمان وزارت خارجہ۔فوٹو: فائل

چین پاکستان میں اغوا کے بعد قتل ہونیوالے اپنے 2 چینی شہریوں کے بارے میں اس رپورٹ کی تصدیق وتفتیش میں تعاون جاری رکھے گا کہ وہ مبینہ طور پر غیرقانونی تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے ایک پریس ریلیز میں ان اطلاعات کے بعد جاری کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 2چینی شہریوں کی موت کی تصدیق کردی ہے تاہم ابھی تک پاکستان نے ان دونوں کی موت کے بارے میں سرکاری طورپر تصدیق نہیں کی۔

ترجمان لوکانگ نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی، انتہاپسندی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت مخالفت کرتا ہے اور وہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلیے پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں