شہر میں ٹریفک حادثات خاتون سمیت4افراد ہلاک

ڈمپرڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، قائد آباد جوگی موڑ پر آئل ٹینکر کی ٹکر سے35سالہ سونیہ زوجہ شاکر ہلاک ہوگئی۔


Staff Reporter January 31, 2013
گاڑی کی ٹکر سے لڑکا ہلاک،گلبہارمیں ٹریفک حادثے میں50 سالہ شخص زخمی. فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت4افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں ڈمپر اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشے کا ڈرائیور60سالہ زیب اﷲ ولد دین محمد اور مسافر40سالہ فرید احمد ولد علی محمد ہلاک ہو گئے، ڈمپرڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، قائد آباد جوگی موڑ پر آئل ٹینکر کی ٹکر سے35سالہ سونیہ زوجہ شاکر ہلاک ہوگئی۔

حادثے کا ذمے ڈرائیور آئل ٹینکر سمیت فرار ہو گیا، سہراب گوٹھ میں سلیم گھر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گیا، کورنگی انڈسٹریل ایریا جام صادق پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے40سالہ زاہد ہلاک ہو گیا، متوفی کورنگی کا رہائشی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں