داعش کے سربراہ البغدادی کے سر کی قیمت 25 لاکھ ڈالر مقرر

البغدادی آخرکار پکڑا یا مارا جائے گا، وہ ہمیشہ زیر زمین نہیں رہ سکتا، لاہر طالبانی


این این آئی June 15, 2017
البغدادی آخرکار پکڑا یا مارا جائے گا، وہ ہمیشہ زیر زمین نہیں رہ سکتا، لاہر طالبانی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے سر کی قیمت25 لاکھ ڈالر مقرر کر دی گئی۔

داعش امور کے ایک مشیر ہاشم الہاشم نے کہاہے کہ اس وقت بغدادی کے لیے سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اس کے گرد موجود لوگوں میں سے کوئی 25 لاکھ ڈالروں کے لیے غداری کرکے اس کی مخبری نہ کر دے۔

ادھر کردستان کی علاقائی حکومت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ لاہر طالبانی نے کہاہے کہ کہ البغدادی آخرکار پکڑا یا مارا جائے گا، وہ ہمیشہ زیر زمین نہیں رہ سکتا لیکن ابھی یہ منزل چند سال کے فاصلے پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں