جے آئی ٹی میں پیشی کیلیے وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی

نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے صرف پانامہ لیکس کیس سے متعلق مالی امور کے سوالات جوابات دیں گے۔


عامر خان June 15, 2017
نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے صرف پانامہ لیکس کیس سے متعلق مالی امور کے سوالات جوابات دیں گے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے حکم پر پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کیلیے قائم جے آئی ٹی کے سامنے آج پیش ہونے کیلیے وزیراعظم نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے صرف پانامہ لیکس کیس سے متعلق مالی امور کے سوالات جوابات دیں گے۔ وزیراعظم ممکنہ طور پر جے آئی ٹی کو اپنے مالی اثاثوں سے متعلق صرف وہ ریکارڈ پیش کریں گے جس کا ذکر سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی حد تک موجود ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پانامہ کیس کے علاوہ جے آئی ٹی کو غیر متعلقہ سوالات کے جوابات اور ریکارڈ فراہم نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں