شنگھائی اور کے الیکٹرک کے درمیان طے شدہ معاہدہ منسوخ
کے الیکٹرک نے معاہدہ منسوخ ہونے کی تصدیق کردی، 2106میں کیا گیا تھا۔
شنگھائی اور کے الیکٹرک کے درمیان طے پائے جانے والا معاہدہ منسوخ ہوگیا ہے۔
کے الیکٹرک نے دستاویز میں معاہدہ منسوخ ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا معاہدہ شنگھائی الیکٹرک پاور نے کے الیکٹرک کو ابراج گروپ سے خریدنے کا معاہدہ 2106 میں کیا گیا تھا، شنگھائی پاور نے کے الیکٹرک کے 64 فیصد شیئر ایک ارب 77 کروڑ ڈالرز میں خریدنے تھے، معاہدہ ریگولیٹری اجازت حاصل کرنے اور دیگر ضروری امور کے بعد مکمل ہونا تھا تاہم اب یہ معاہدہ منسوخ ہو گیا ہے۔