چیمپیئنز ٹرافی فائنل پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کی پیشگوئی

چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلیے بھارتی ٹیم کے بجائے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فائنل میچ ہو گا، بھارتی ہائی کمشنر

چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلیے بھارتی ٹیم کے بجائے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فائنل میچ ہو گا، بھارتی ہائی کمشنر۔ فوٹو : فائل

لاہور:
پاکستان میں تعینات بھارت کے ہائی کمشنرگوتم بمباوالے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام لندن میں ہونیوالے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلیے بھارتی ٹیم کے بجائے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فائنل میچ کی پیشگوئی کردی۔


بھارت کے ہائی کمشنرگوتم بمباوالے گزشتہ روزاعلیٰ سول، رسرکاری وغیرسرکاری افسران اورصحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر ''ایکسپریس'' سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام لندن میں ہونیوالے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلیے بھارتی ٹیم کے بجائے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فائنل میچ ہو گا۔

افطار ڈنر میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت، سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد،سابق سینیٹرانور بیگ کے علاوہ کثیرتعداد میں افراد نے شرکت کی۔
Load Next Story