مصر صدر مرسی کیخلاف مظاہرے جاری مزید 2افراد ہلاک
قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، متعدد افراد زخمی، صدر مرسی مذاکرات کے لیے جرمنی پہنچ گئے.
مصر میں صدر مرسی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں مزید 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جمعرات سے شروع ہونے والے تازہ مظاہروں میں اب تک 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، دریں اثنامصر کی اپوزیشن نے ملک میں پرتشدد واقعات کی روک تھام کیلیے حکومت سے کہا ہے کہ وہ مخلصانہ مذاکرات کرے۔
اپوزیشن رہنما محمد البرادعی نے مطالبہ کیا ہے کہ صدرمرسی، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے وزرا اپوزیشن سے فوری مذاکرات کریں۔ دوسری طرف مصر کے صدر محمد مرسی جرمن چانسلر سے مذاکرات کے لیے برلن پہنچ گئے ہیں۔