دمشقشام کے فوجی تحقیقی مرکز پر اسرائیل کا فضائی حملہ2افراد ہلاک

اسرائیلی طیارے انتہائی نچلی پرواز کے باعث ان کی ریڈار پر بھی نشاندہی نہ ہوسکی، شامی فوج کا بیان


ویب ڈیسک January 31, 2013
اسرائیلی طیاروں نے جمرایہ میں دفاعی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا. فوٹو: اے ایف پی

شام میں فوجی تحقیقی مرکز پر اسرائیلی طیاروں کے حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی کی سرکاری افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دمشق کے علاقے جمرایہ میں دفاعی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے


فوجی حکام کے مطابق اسرائیل کے طیارے لبنان کی جانب سے شامی سرحد میں داخل ہوئے تھے اور انتہائی نچلی پرواز کے باعث ان کی ریڈار پر بھی نشاندہی نہ ہوسکی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں