پیپلزپارٹی نے الیکشن وعوامی رابطہ سیل قائم کرنیکی ہدایت کردی

سیل تمام اضلاع میں قائم کیے جائیں، متعلقہ ضلع صدور انچارج ہونگے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری


Staff Reporter January 31, 2013
سیل تمام اضلاع میں قائم کیے جائیں، متعلقہ ضلع صدور انچارج ہونگے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ انتخابات کی تیاری کے لیے ملک کے تمام اضلاع میں الیکشن اورعوامی رابطہ سیل قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ان الیکشن اورعوامی رابطہ سیل کے انچارج متعلقہ اضلاع کے پارٹی صدورہونگے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے پارٹی صدور کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا آغازہر ضلع میںفوراًشروع کردیا جائے۔الیکشن اور عوامی رابطہ سیل میں پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور ارکان اسمبلی روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات کار میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

2

انھوں نے ہدایت کی ہے کہ ہرحلقے میں ووٹرز لسٹوں کے مکمل ریکارڈ سمیت نئے ووٹرز کے اندراج کا مکمل ڈیٹا سیل میں رکھا جائے تاکہ عوام کوان کے ووٹوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاسکیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارکنوں سے مکمل رابطے میں رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر یونین کونسل کی سطح پرکارنر مٹینگزکا انعقادکیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں