چیئرمین نیب کے خط پر عدلیہ سے رائے طلب کیے جانے کا امکان

نیب کے چیئرمین کے خط پر صدارتی ریفرنس کے مسودے پر رات گئے تک تیاری ہوتی رہی۔

چیئرمین نیب کے خط پر حکومت کی طرف سے عدلیہ سے رائے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو اے ایف پی

چیئرمین نیب فصیح بخاری کی طرف سے صدر آصف زرداری کو عدلیہ کیخلاف الزامات پر مبنی خط کے بعد حکومت کے قانونی و آئینی ماہرین نے طویل مشاورت کی ہے۔


نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک، وسیم سجاد اور دیگر قانونی و آئینی ماہرین نے اس ضمن میں صدر آصف زرداری سے بھی فصیح بخاری کے خط پر مشاورت کی ہے۔ نیب کے چیئرمین کے خط پر صدارتی ریفرنس کے مسودے پر رات گئے تک تیاری ہوتی رہی۔ چیئرمین نیب کے خط پر حکومت کی طرف سے عدلیہ سے رائے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story