ہوائی اڈوں کی نجکاری نجکاری کمیشن اورسول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب طلب

ہائی کورٹ نے کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایئرپورٹس کی نجکاری کے حکم امتناعی میں 5 جولائی تک توسیع کردی


ویب ڈیسک June 15, 2017
حکومت لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹ کی نجکاری کررہی ہے،درخواست گزار فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی مجوزہ نجکاری سے متعلق نجکاری کمیشن اور سول ایوی ایشن سےتفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس کی نجکاری کررہی ہے جو کہ کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں۔

عدالت عالیہ نے ائیرپورٹ کی نجکاری کے حکم امتناعی میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے نجکاری کمیشن، سول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں