نئے صوبےہزارہ تحریک اوربہاولپورمتحدہ محاذکے دھرنے ہڑتال

پارلیمنٹ کے سامنے5گھنٹے تک احتجاج، ہزارہ صوبہ نہ بنا تومارچ کرینگے، وزیر مملکت شاہجہاں یوسف


Numaindgan Express January 31, 2013
پارلیمنٹ کے سامنے5گھنٹے تک احتجاج، ہزارہ صوبہ نہ بنا تومارچ کرینگے، وزیر مملکت شاہجہاں یوسف

نئے صوبوں کے معاملے پرصوبہ ہزارہ تحریک اور بہاولپور متحدہ محاذ نے دھرنے دیے جبکہ بھکر کے نواحی قصبوں میں ہڑتال کی گئی۔

صوبہ ہزارہ تحریک نے مطالبات کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے5گھنٹے تک دھرنادیا جس میں وزیر مملکت سردار شاہجہان یوسف ارکان قومی اسمبلی سردارمشتاق، محبوب اللہ جان، پرنس نواز، فرزانہ مشتاق، رکن صوبائی اسمبلی قلندرلودھی نے بھی شرکت کی، تحریک کے سربراہ سرداریوسف، شاہ جہان یوسف نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ عوام کا آئینی حق ہے،حکومت نے سنجیدگی کامظاہرہ نہ کیاتولاکھوں افراد پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کریںگے۔

4

اب خاموش نہیں بیٹھیں گے،آئی این پی کے مطابق انھوں نے کہاکہ اگرہزارہ کوصوبہ نہ بنایا گیا تو شاہراہ قراقرم کو بندکرکے پاک چین تجارت روک دیں گے۔ایبٹ آباد میں بھی سیکڑوں افراد نے دھرنادے کر شاہراہ ریشم بلاک کردی، دوسری جانب بہاولپور متحدہ محاذکی طرف سے سیکڑوں افراد نے مجوزہ بہاول پور جنوبی پنجاب صوبہ کے خلاف احمد پورشرقیہ میں ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |