ہلیری کل سبکدوش کیری نئے وزیرخارجہ ہونگے

سینیٹ نے بھی تقرری منظور کرلی، اہم معاملات کا سامنا ہوگا


News Agencies January 31, 2013
دونوں نے پاک امریکا بہتر تعلقات کیلیے کام کیا، پاکستان۔ فوٹو: فائل

امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے بعد سینیٹ نے بھی بھاری اکثریت سے سینیٹر جان کیری کی وزیر خارجہ کے عہدے کے لیے منظوری دے دی۔

وہ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی جگہ لیں گیجو جمعے کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق جان کیری کی نامزدگی پر صدر اوباما نے کہا تھا کہ سینیٹر جان کیری کو اس عہدے کے لیے تربیت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان معظم خان نے بدھ کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جان کیری کا پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے میں بہت اہم کردار رہا ہے۔ سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین کی حیثیت میں بھی انھوں نے نہایت مثبت کردار ادا کیا۔ ہلیری کلنٹن نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کیے، ابھی دونوں کا موازنہ قبل از وقت ہے کیونکہ ایک نے اپنی ٹرم ختم کی ہے اور دوسرا شروع کرنے جا رہا ہے۔

5

جان کیری اس وقت امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ وہ 2004 کی صدارتی دوڑ میں ڈیموکریٹ جماعت کے امیدوار تھے۔ جان کیری کیلیے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد شام میں جاری بحران، امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا اور ایران کا ایٹمی پروگرام توجہ کا مرکز ہونگے۔ سینیٹر جان کیری ویت نام جنگ لڑ چکے ہیں اور وہ2008 میں بھی وزیر خارجہ کے عہدے کے لیے امیدوار تھے لیکن ان کی جگہ ہلیری کلنٹن کو اس عہدے پر فائز کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں