شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں پاک بھارت پرچم لہرا دیئے گئے

علاقائی سلامتی، معاشی انضمام اور لوگوں کے درمیان کے رابطوں کو بڑھانے کےلئے مل کر کام کریں گے، پاکستانی سفیر


ویب ڈیسک June 15, 2017
پاکستان اور بھارت کا شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل ممبر بننا تاریخی فیصلہ ہے، جنرل سیکرٹری ایس سی او : فوٹو : فائل

شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈ کوارٹرز میں پاک بھارت پرچم لہرا دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس سی او ہیڈ کوارٹرز بیجنگ میں پاک بھارت پرچموں کو لہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون رشید الیموف نے خصوصی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا ایس سی او کا مستقل ممبر بننا تاریخی فیصلہ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا

ہیڈ کواٹرمیں پاکستانی پرچم کو قومی ترانے کی دھن میں لہرایا گیا۔ اس موقع پر بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد کا کہنا تھا کہ 9 جون ایک تاریخی دن ہے اس روز پاکستان نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم علاقائی سلامتی، معاشی انضمام اور لوگوں کے درمیان روابط کو بڑھانے کےلئے ایس سی او کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |