کیمبرج سسٹم والے اسکولوں کی تعطیلات ختم تدریس شروع
نجی اسکول اور تمام سرکاری اسکول صوبائی محکمہ تعلیم کے فیصلے کے تحت یکم ستمبر سے کھولے جائیں گے
کیمبرج سسٹم اور آغا خان تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ نجی اسکول موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد یکم اگست سے کھول دیے گئے ہیںتاہم شہرکے70 فیصد نجی اسکول اور تمام سرکاری اسکول صوبائی محکمہ تعلیم کے فیصلے کے تحت یکم ستمبر سے کھولے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت سندھ نے صوبے میں موسم گرماکی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیاں جون اور جولائی کے بجائے جولائی اور اگست میں منتقل کردی تھیں تاکہ تعطیلات میں رمضان المبارک کااحاطہ بھی ہوسکے ۔