قانون کی بالادستی پر نوازشریف کو نسلیں یاد رکھیں گی خواجہ آصف
نوازشریف اور ان کے خاندان نے عام شہریوں کی طرح خود کو احتساب کے لئے پیش کیا، خواجہ آصف
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے پر نوازشریف کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلیں نوازشریف کو قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے پر یاد رکھیں گی۔ نوازشریف اور ان کے خاندان کے تمام افراد نے عام شہریوں کی طرح خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ٹویٹر پر کہا ہے کہ فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے، وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے۔