ہرخاندان کیلیے ایک سرکاری نوکرین لیگ کامنشورتیار
کراچی سے مکران تک موٹروے کی توسیع، پشاورتک بلٹ ٹرین چلائی جائے گی
پاکستان مسلم لیگ(ن) نے آئندہ انتخابات کیلیے پارٹی منشورتیارکرلیاجوسرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی نے تیارکیاہے۔
منشور کے مطابق ملک بھر کے ہر خاندان کو ایک سرکاری ملازمت دی جائے گی،بجلی اور گیس کے نادہندگان سے تمام واجبات مخصوص مدت میں وصول کیے جائیںگے،لائن لاسز کی ریکوری سے ساتھ ساتھ دیگر نقائص دورکرکے ملک بھر میںبجلی اور گیس کی یکساں پالیسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
آبادی کے تناسب سے ملک بھرمیں اسپتالوں کے قیام کابھی منشور میں وعدہ کیاگیاہے،ٹیکس اصلاحات کے ذریعے ٹیکس کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لائی جائیں گئیں،کراچی سے مکران تک موٹر وے کی توسیع اور پشاورسے کراچی تک بلٹ ٹرین کامنصوبہ شروع کرنے کابھی وعدہ کیاگیاہے،مسلم لیگ(ن) نے فاٹا میں تعلیمی اداروں کے قیام کابھی وعدہ کیا ہے۔