چین میں اسکول کے قریب دھماکے سے 7 افراد ہلاک 59 زخمی

دھماکا چین کے صوبے جیانگ زو میں ایک اسکول کے گیٹ پر چھٹی کے وقت ہوا


ویب ڈیسک June 15, 2017
حکام نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چین میں ایک اسکول کے قریب دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور بچوں اور خواتین سمیت 59 افراد زخمی ہو گئے۔

چین کے مشرقی صوبہ جیانگ زو کی کاؤنٹی فینگ ژیان میں ایک اسکول کی چھٹی کے وقت گیٹ پر اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب بچے اسکول سے باہر نکل رہے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں