شاہ زیب کے والد والدہ اور بہن نے پاسپورٹ کے حصول کیلیے درخواست جمع کرادی

اس ہفتے کے آخر تک مقتول شاہ زیب کے اہل خانہ کو پاسپورٹ ملنے کا امکان ہے۔


Staff Reporter January 31, 2013
اس ہفتے کے آخر تک مقتول شاہ زیب کے اہل خانہ کو پاسپورٹ ملنے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

بااثر افراد کی جانب سے گذشتہ ماہ قتل کیے جانے والے شاہ زیب کے اہل خانہ نے پاسپورٹ حاصل کرنے کیلیے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

بدھ کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شاہ زیب کے والد ڈی ایس پی اورنگزیب، ان کی اہلیہ اور بیٹی نے ریجنل پاسپورٹ آفس صدرمیں درخواست دے دی ہے۔ ارجنٹ جمع کرائی جانے والی درخواستوں کے تحت اس ہفتے کے آخر تک مقتول شاہ زیب کے اہل خانہ کو پاسپورٹ ملنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔