’’ گزارہ الائونس ‘‘ضرورت مند پاکستانیوں کیلیے نیا منصوبہ شروع

صدر نے افتتاح کیا،مستحق افراد کیلیے بینظیر کارڈجاری ،3ہزار روپے دیے جائیں گے

صدر نے افتتاح کیا،مستحق افراد کیلیے بینظیر کارڈجاری ،3ہزار روپے دیے جائیں گے فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کی حکومت نے ضرورت مند پاکستانیوں کیلئے گزارہ الائونس کے نام سے ایک نئے فلاحی منصوبے کا آغاز کردیا۔

بدھ کونجی ٹی وی کے مطابق نادرا کے زیرتحت چلنے والے گزارہ الانس نامی منصوبے کا افتتاح صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں کیا، اس موقع پرانھوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ضرورت مند اور غریب افرادکی زندگیوں کوبہتربنانا ہے۔نادرا اس منصوبے میں محکمہ زکو و عشر کے تعاون سے زکو کے مستحق اورغربت کی نچلی لکیر میں زندگی گزارنے والے افراد کیلیے بے نظیر معاونت کارڈز جاری کریگا،جس پرانہیں 3 ہزار روپے گزارہ الانس دیا جائے گا۔




صدر آصف علی زرداری نے پاک ایران منصوبوں خاص طور پر توانائی، ٹرانسپورٹیشن اور تجارتی سرگرمیوں کے شعبوں میں منصوبوں کو جلد سے جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ایک طرف دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے اور دوسری طرف علاقائی اور دوطرفہ سطح پر تجارت اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہو۔ وہ بدھ کو ایوان صدر میں ایران کے سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی اور ان کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق صدرزرداری دبئی چلے گئے جہاں وہ ایک روز قیام کے بعد سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلیے کل برطانیہ روانہ ہوں گے۔
Load Next Story