نادراکوسندھ میں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرنیکا ٹاسک

حکومت سندھ اورنادرامیں معاہدے پر دستخط ،صدر،وزیراعلیٰ سندھ ودیگرحکام بھی موجودتھے


Staff Reporter January 31, 2013
1974اوراس کے بعدجاری10لاکھ اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائز کردیاجائے گا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

سندھ میں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرنے کیلیے نیشنل ڈیٹارجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کوباقاعدہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

اس ضمن میں حکومت سندھ اورنادراکے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں ۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منگل کی شب ایوان صدر اسلام میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

3

ایڈیشنل چیف چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ وسیم احمد اور چیئرمین نادرا طارق ملک نے معاہدے پر دستخط کیے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ میں تقریباً 10لاکھ اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائز کیاجائے گا ،جو 1974سے اس کے بعد جاری کیے گئے ہیں ،نادرا کے دفاتر میں اسلحہ لائسنس بوتھ قائم کیے جائیں گے ،کمپیوٹرائز ہونے سے پہلے اسلحہ لائسنسوں کی پولیس سے دوبارہ تصدیق کرائی جائے گی ،جن اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق نہیں ہوگی ،انہیں منسوخ کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں