فہمیدہ مرزا کی 3 ماہ بعد ایوان آمد ارکان کا والہانہ استقبال

انوشہ نے انگریزی،گوڈیل نے سندھی میں خیرمقدم کیا،بشریٰ نے پخیرراغلے کہا


Numainda Express January 31, 2013
جے یو آئی کا واک آئوٹ، گیس ذخائر18سال کیلیے رہ گئے، وقفہ سوالات، 2 بل پیش۔ فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا تقریباً 3 ماہ بعد بدھ کو ایوان میں آئیں اور اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے انکا خیر مقدم کیا۔

(ن) لیگ کی رکن انوشہ رحمن نے انگریزی میں سپیکر کو خوش آمدید کہا جبکہ اے این پی کی بشری رحمن نے پشتو میں پخیر راغلے اور ایم کیو ایم کے رکن عبدالرشید گوڈیل نے سندھی میں بھلی کرآئیو کہا ، اسپیکر نے خیرمقدمی کلمات پر ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف جے یوآئی کے ارکان نے ایوان سے واک آئوٹ کیا ، جے یوآئی کے رکن حاجی روز الدین نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج جمہوریت کا قتل ہے، بلوچستان سے آزاد رکن محمد عثمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جے یوآئی اس لئے روزانہ واک آئوٹ کرتی ہے کہ ان کے وزراء کرپشن میں ملوث تھے۔

وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع نوید قمر نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت پی آئی اے کے پاس صرف 29 ہوائی جہاز پروازوں کیلئے فعال ہیں، 5 ہوائی جہاز 28 فروری 2013ء تک آپریشنل ہو جائیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مجتبیٰ کھرل نے بتایا کہ اسلام آباد میں مزدوروں کو کم اجرت دینے والے19بھٹہ مالکان کیخلاف چالان عدالتوں کو بھجوا دئیے ہیں۔

11

پارلیمانی سیکریٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل رخسانہ جمشید بٹر نے کہا کہ پاکستان کے پاس صرف 18 سال کے گیس کے ذخائر رہ گئے ہیں، سی این جی کو بند کرنا ممکن نہیں ہے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ جن محکموں یا اداروں نے اپنے حسابات کے حوالے سے پی اے سی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا ہے اس پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔

ایوان میں سروسز آف پاکستان (کم نمائندگی کا ازالہ) آرڈیننس 2012ء، سٹاک ایکسچینجز کارپوریٹائزیشن ڈی میوچلائزیشن اور انضمام (ترمیمی) بل 2013ء ،شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (پمز) اسلام آباد بل 2013ء اور نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی) بل 2012ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ اجلاس آج جمعرات کی صبح تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |